اور ہم بھی مسافر، تم بھی مسافر کون کسی کا ہووے، کاہے چپ چپ رووے؟ کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے، یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے کہ ہم بھی مسافر، تم بھی مسافر کون کسی کا ہووے، کاہے چپ چپ رووے؟ جس نے بھی یاں پیار کیا ہے، مِت رے جس نے بھی یاں پیار کیا ہے اُس نے سب کچھ کھویا پہلے کیا کیا سپنے دیکھے، آخر میں کیا رویا جب پیار کا حاصل، او مِت رے جب پیار کا حاصل آنسو ہے تو چھوڑ یہ پیار کی بات کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے، یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے کہ ہم بھی مسافر، تم بھی مسافر کون کسی کا ہووے، کاہے چپ چپ رووے؟ اِس دنیا میں سب ہیں اکیلے، مِت رے اِس دنیا میں سب ہیں اکیلے، تن سے جدا ہیں سائے کوئی کسی کو پا کر کھوئے، کوئی کھو کر پائے پلک جھپکتے، مِت رے، ہائے پلک جھپکتے چُھٹ جاتا ہے برس برس کا ساتھ کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے، یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے کہ ہم بھی مسافر، تم بھی مسافر کون کسی کا ہووے، کاہے چپ چپ رووے؟