میرے محبوب کا آیا ہے محبت نامہ میرے محبوب کا آیا ہے محبت نامہ میرے محبوب کا آیا ہے محبت نامہ وہ خوشی دل کو ملی ہے کہ بتا بھی نہ سکوں وہ خوشی دل کو ملی ہے کہ بتا بھی نہ سکوں اور اِس پیار کے جذبے کو چھپا بھی نہ سکوں میرے محبوب کا... میرے محبوب کا آیا ہے محبت نامہ اُس نے لکھا ہے، "میری جان، سلامِ الفت آرزوؤں بھرا یہ خط ہے بہ نامِ الفت مجھ سے ملنے کے لیے دل تو دھڑکتا ہوگا پیار کا شعلہ بھی سینے میں بھڑکتا ہوگا" میں اُسے کیسے لکھوں... میں اُسے کیسے لکھوں، دل میرا گھبراتا ہے پیار ہو جائے تو کب تنہا رہا جاتا ہے میرے محبوب کا... میرے محبوب کا آیا ہے محبت نامہ اُس نے پوچھا ہے کہ، "دن کیسے بسر ہوتا ہے؟ کبھی میرا بھی خیالوں میں گزر ہوتا ہے؟ میں تمھارے لیے، اے جانِ وفا، کیا لاؤں؟ کانچ کی چوڑیاں یا سونے کا کنگنا لاؤں؟" میں اُسے لکھ دوں گی... میں اُسے لکھ دوں گی، میرے لیے کچھ مت لاؤ میرا تحفہ ہو تمھیں، لوٹ کے تم آ جاؤ میرے محبوب کا آیا ہے محبت نامہ وہ خوشی دل کو ملی ہے کہ بتا بھی نہ سکوں اور اِس پیار کے جذبے کو چھپا بھی نہ سکوں میرے محبوب کا... میرے محبوب کا آیا ہے محبت نامہ