بڑی عنایت کہ آپ آئے ♪ بڑی عنایت کہ آپ آئے چمک اٹھا ہے غریب خانہ بدل گیا آج رنگِ محفل بدل گیا آج رنگِ محفل سنور گیا ہے مِرا فسانہ بڑی عنایت کہ آپ آئے ♪ میں آج اپنے نصیب پر کس قدر ہوں نازاں، نہ پوچھ، اے دل ♪ میں آج اپنے نصیب پر کس قدر ہوں نازاں، نہ پوچھ، اے دل وہ سامنے ہیں، میں رقص میں ہوں لبوں پہ ہے اک حسیں ترانہ بدل گیا آج رنگِ محفل سنور گیا ہے مِرا فسانہ بڑی عنایت کہ آپ آئے ♪ ہمیں تو حسرت رہی ہے اب تک صدا کوئی دھڑکنوں کی سنتا ♪ ہمیں تو حسرت رہی ہے اب تک صدا کوئی دھڑکنوں کی سنتا ہمارے پہلو میں دل نہیں ہے غلط سمجھتا ہے یہ زمانہ ہمارے پہلو میں دل نہیں ہے غلط سمجھتا ہے یہ زمانہ بدل گیا آج رنگِ محفل سنور گیا ہے مِرا فسانہ بڑی عنایت کہ آپ آئے چمک اٹھا ہے غریب خانہ بڑی عنایت کہ آپ آئے