ربی سلم علیٰ، ایسا جلوہ ہم نے دنیا میں دیکھا نہیں ہے اللہ، اللہ، نبی کا سراپا جسم ہے اور سایہ نہیں ہے پوچھا جبریل سے یوں نبی نے "میرے بارے میں کیا جانتے ہو؟" بولے جبریل، "اے میرے آقا آپ کا کوئی ہم سر نہیں ہے" ♪ محمد، محمد، زباں پہ ہے میری محمد، محمد، زباں پہ رہے گا سدا رہنے والا ہے یہ نام ان کا محمد کے جیسا کوئی بھی نہیں ہے محمد کے جیسا کوئی بھی نہیں ہے ہر نفس، ہر گھڑی، اور ہر دم پڑھتے رہیے درود مکرم ہر نفس، ہر گھڑی، اور ہر دم پڑھتے رہیے درود مکرم جانے کس وقت دم ٹوٹ جائے زندگی کا بھروسہ نہیں ہے