Kishore Kumar Hits

Nayyara Noor - Voh Jo Hum Mein lyrics

Artist: Nayyara Noor

album: Showcase Southasia, Vol. 6


وہ جو ہم میں، تم میں قرار تھا
وہ جو ہم میں، تم میں قرار تھا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا
وہی یعنی وعدہ نباہ کا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو ہم میں، تم میں قرار تھا

وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر
وہ کرم کہ تھا مِرے حال پر
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو ہم میں، تم میں قرار تھا

وہ نئے گلے، وہ شکایتیں
وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا
وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو ہم میں، تم میں قرار تھا

جسے آپ گنتے تھے آشنا
جسے آپ کہتے تھے، "با وفا"
میں وہی ہوں مومنِؔ مبتلا
میں وہی ہوں مومنِؔ مبتلا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
میں وہی ہوں مومنِؔ مبتلا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو ہم میں، تم میں قرار تھا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا
تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو ہم میں، تم میں قرار...

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists