Kishore Kumar Hits

Iqbal Bano - Kuchh Tu Tanhai lyrics

Artist: Iqbal Bano

album: 30 Greatest Hits - 3 Great Artists, Vol. 3


کچھ تو تنہائی کی راتوں کا سہارا ہوتا
کچھ تو تنہائی کی راتوں کا سہارا ہوتا
تم نہ ہوتے، نہ سہی، ذکر تمھارا ہوتا
تم نہ ہوتے، نہ سہی، ذکر تمھارا ہوتا

زندگی کتنی مسرت سے گزرتی، یا رب

زندگی کتنی مسرت سے گزرتی، یا رب
عیش کی طرح اگر غم بھی گوارا ہوتا
عیش کی طرح اگر غم بھی گوارا ہوتا

عظمتِ گریہ کو کوتاہ نظر کیا سمجھیں

عظمتِ گریہ کو کوتاہ نظر کیا سمجھیں
اشک اگر اشک نہ ہوتا تو ستارہ ہوتا
اشک اگر اشک نہ ہوتا تو ستارہ ہوتا

غمِ الفت جو نہ ملتا، غمِ ہستی ملتا

غمِ الفت جو نہ ملتا، غمِ ہستی ملتا
کسی صورت تو زمانے میں گزارا ہوتا
کسی صورت تو زمانے میں گزارا ہوتا

زندگی کتنی مسرت سے گزرتی، یا رب

زندگی کتنی مسرت سے گزرتی، یا رب
عیش کی طرح اگر غم بھی گوارا ہوتا
عیش کی طرح اگر غم بھی گوارا ہوتا

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists