Kishore Kumar Hits

Iqbal Bano - Apni Mohabbat Ke Afsane lyrics

Artist: Iqbal Bano

album: Abke Hum Bichhde - Best of Iqbal Bano, Vol. 2


اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے؟
اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے؟
رسوائی سے ڈرنے والو...
رسوائی سے ڈرنے والو، بات تمھی پھیلاؤ گے
اپنی محبت کے افسانے...

اُس کا کیا ہے، تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت
اُس کا کیا ہے، تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت
ترکِ محبت کرنے والو...
ترکِ محبت کرنے والو، تم تنہا رہ جاؤ گے
اپنی محبت کے افسانے...

ہجر کے ماروں کی خوش فہمی، جاگ رہے ہیں پہروں سے
ہجر کے ماروں کی خوش فہمی، جاگ رہے ہیں پہروں سے
جیسے شب یوں کٹ جائے گی...
جیسے شب یوں کٹ جائے گی، جیسے تم آ جاؤ گے
اپنی محبت کے افسانے...

رہنے دو یہ پند و نصیحت، ہم بھی فرازؔ سے واقف ہیں
رہنے دو یہ پند و نصیحت، ہم بھی فرازؔ سے واقف ہیں
جس نے خود سو زخم سہے ہوں...
جس نے خود سو زخم سہے ہوں، اُس کو کیا سمجھاؤ گے
جس نے خود سو زخم سہے ہوں، اُس کو کیا سمجھاؤ گے
اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے؟
رسوائی سے ڈرنے والو، بات تمھی پھیلاؤ گے
اپنی محبت کے افسانے...

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists