عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا حسن خود محوِ تماشا ہوگا عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا ♪ دائم آباد رہے گی دنیا دائم آباد رہے گی دنیا ہم نہ ہوں گے، کوئی ہم سا ہوگا ہم نہ ہوں گے، کوئی ہم سا ہوگا ♪ ہم تجھے بھول کے خوش بیٹھے ہیں ہم تجھے بھول کے خوش بیٹھے ہیں ہم سا بے درد کوئی کیا ہوگا ہم سا بے درد کوئی کیا ہوگا ♪ ہھر سلگنے لگا صحرائے خیال ہھر سلگنے لگا صحرائے خیال ابر گِھر کر کہیں برسا ہوگا ابر گِھر کر کہیں برسا ہوگا ♪ پھر کسی دھیان کے صد راہے پر پھر کسی دھیان کے صد راہے پر دلِ حیرت زدہ تنہا ہوگا دلِ حیرت زدہ تنہا ہوگا ♪ شام سے سوچ رہا ہوں، ناصرؔ شام سے سوچ رہا ہوں، ناصرؔ چاند کس شہر میں اترا ہوگا چاند کس شہر میں اترا ہوگا عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا