Kishore Kumar Hits

Zia Mohyeddin - Woh Dar Khula Mere Gham Kadey Ka (Live) lyrics

Artist: Zia Mohyeddin

album: Zia Mohyeddin Show, Vol. 2 (Live)


وہ در کھلا میرے غم کدے کا
وہ آ گئے میرے ملنے والے
وہ آ گئی شام اپنی راہوں میں فرشِ افسردگی بچھانے
وہ آ گئی رات چاند تاروں کو اپنی آزردگی سنانے
وہ صبح آئی دمکتے نشتر سے یاد کے زخم کو منانے
وہ دو پہر آئی آستیں میں چُھپائے شعلوں کے تازیانے
یہ آئے سب میرے ملنے والے کہ جن سے دن رات واسطا ہے
یہ کون کب آیا، کب گیا ہے، نگاہ و دل کو خبر کہاں ہے
خیال سوئے وطن رواں ہے سمندروں کی ایال تھامے
ہزار وہم و گماں سنبھالے، کئی طرح کے سوال تھامے

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists