Kishore Kumar Hits

Zia Mohyeddin - Nazm, Pt. 2 lyrics

Artist: Zia Mohyeddin

album: Zia Mohyeddin Reads, Vol.3


سمندر کی تہہ میں
سمندر کی سنگین تہہ میں
ہے صندوق
صندوق میں، ایک ڈبیا میں، ڈبیا میں، ڈبیا میں کتنے معانی کی صبحیں (کیا کہہ دیا! واہ!)
وہ صبحیں کہ جن پر رسالت کے در بند
اپنی شعاعوں میں جکڑی ہوئی، کتنی سہمی ہوئی
یہ صندوق کیوں کر گرا؟
نہ جانے کسی نے چرایا؟
ہمارے ہی ہاتھوں سے پھسلا
پھسل کر گرا
سمندر کی تہہ میں، مگر کب؟
ہمیشہ سے پہلے
ہمیشہ سے بھی سال ہا سال پہلے
اور اب تک ہے صندوق کے گرد لفظوں کی راتوں کا پہرا (کیا کہہ دیا! واہ!)
وہ لفظوں کی راتیں
جو دیووں کی مانند
پانی کے لس دار دیووں کے مانند
یہ لفظوں کی راتیں سمندر کی تہہ میں تو بستی نہیں ہیں
مگر اپنے لا ریب پہرے کی خاطر وہیں رینگتی ہیں شب و روز
صندوق کے چار سو رینگتی ہیں
سمندر کی تہہ میں
بہت سوچتا ہوں
کبھی یہ معانی کی پاکیزہ صبحوں کی پریاں
رہائی کی امید میں
اپنے غواص جادو گروں کی صدائیں سنیں گی (واہ! واہ!)

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists