یہ جو پلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے ساحلوں پہ گھروندے بنائے تھے ہم نے تمہیں یاد ہے رنگ بارش میں کیسے اڑائے تھے ہم نے تمہیں یاد ہے جانے کس کے لئے گھر سجائے تھے ہم نے تمہیں یاد ہے کوئی خوشبو کا جھونکا ادھر آ نکلتا کہیں گم ہے نیندوں کے صحرا میں خوابوں کا رستہ کہیں ہر خوشی آتے جاتے ہوئے وقت کی لہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے زندگی دھوپ چھاؤں کا ایک کھیل ہے بھیڑ چھٹتی نہیں اور اسی کھیل میں دن گزرتا نہیں رات کٹتی نہیں پیار کرتے ہوئے آدمی کی کبھی عمر گھٹتی نہیں دل کی دہلیز پر عکس روشن تیرے نام سے رت جگےآئینوں میں کھلے ہیں کہیں شام سے ایک دریا ہے چاروں طرف درمیاں لہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے یہ جو پلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے