آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے، ہو-ہو-ہو-ہو آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے اک نشہ سا چھا گیا، ہم بن پیے لہرا گئے آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے، ہو-ہو-ہو-ہو آپ دل کی انجمن میں... ♪ دیکھیے تو کر رہی ہے ہر نظر جھک کر سلام سوچیے تو یہ دلوں کی دھڑکنوں کا ہے پیام ہم نے دل کو کر دیا ہے ان حسیں آنکھوں کے نام جن حسیں آنکھوں سے ہم درد محبت پا گئے آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے، ہو-ہو-ہو-ہو آپ دل کی انجمن میں... ♪ پھول بن کر کھل اٹھے ہیں آپ کے آنے سے ہم دل کی صورت ہو گئے ہیں آج دیوانے سے ہم شمع بن کے دور رہتے کیسے پروانے سے ہم؟ دھڑکنوں سے گیت ابھرے اور لبوں پر چھا گئے آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے، ہو-ہو-ہو-ہو آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے اک نشہ سا چھا گیا، ہم بن پیے لہرا گئے آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے، ہو-ہو-ہو-ہو آپ دل کی انجمن میں...