Kishore Kumar Hits

Inayat Hussain Bhatti - Kya Hai Jo Pyar (From "Dil Mera Dharkan Teri") - Male Vocals lyrics

Artist: Inayat Hussain Bhatti

album: Devar Bhabi / Dil Mera Dharkan Teri


کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہو، ہو، قبول کر لو
کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو

دیکھو یہ فضائیں، یہ رت، یہ نظارے
چھوٹی سی یہ وادی بھی کتنی حسیں ہے
کیسے جانے دوں میں تمھیں، او جانے والے
میرا دل میرے ہی بس میں نہیں ہے
آئے گا نہ لَوٹ کے سماں یہ سہانہ
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہائے، ہائے، قبول کر لو

تم کو پتا ہے، تمھارے اِس پیار میں
خود کو مٹایا تو میں نے تمھیں پایا؟
اپنے ہی سائے سے چھپ کے ہمیشہ
میں نے تمھیں نغمہ وفاؤں کا سنایا
تم ہوئے دور تو ہنسے گا زمانہ
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہو، ہو، قبول کر لو

آنکھوں میں حیا کے گلابی سے یہ ڈورے
دھیرے دھیرے اب تو سمٹنے لگے ہیں
انگڑائی لیتے یہ جلوے تمھارے
میری نظروں سے لپٹنے لگے ہیں
اب کوئی اور نہ چلے گا بہانہ
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہائے، ہائے، قبول کر لو
کیا ہے جو پیار تو پڑے گا نبھانا
رکھ دیا قدموں میں دل نذرانہ
قبول کر لو
ہو، ہو، قبول کر لو

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists