Kishore Kumar Hits

Atta Ullah khan Essakhailvi - Tum Ko Shohrat Ho mubarak lyrics

Artist: Atta Ullah khan Essakhailvi

album: Mohabbat Ki Keemat


موسیقی
اے زندگی۔۔۔۔۔۔۔اک بار تُو
نزدیک آ تنہا ہوں میں
یا دور سے پھر دے مجھے
کوئی صدا تنہا ہوں میں
دنیا کی محفل میں کہیں
میں ہوں بھی شائد یا نہیں
اک عمر سے اس سوچ میں
ڈوبا ہوا تنہا ہوں میں
تم کو شہرت ہو مبارک
ہمیں رسوا نہ کرو
کتنے بدل گئے ہیں
کتنے بدل گئے ہیں وہ حالات کی طرح
جب بھی ملے ہیں پہلی ملاقات کی طرح
ہم کیا کسی کے حسن کا
صدقہ اتارتے
اک زندگی ملی بھی تو خیرات کی طرح
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ کرو
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ کرو
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
موسیقی
شوق سے پردہ کرو پردہ ہے واجب لیکن
میری قسمت کے
میری قسمت کے اندھیروں میں اضافہ نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ کرو
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
موسیقی
چوم لینے دو رُخِ یار کو جی بھر کے ہمیں
زندگی پیار ہے
زندگی پیار ہے تم پیار سے روکا نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ کرو
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
موسیقی
کوششیں کرنے سے حالات بدل جاتے ہیں
خود بِگاڑی ہوئی
خود بِگاڑی ہوئی تقدیر کا شکوہ نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ کرو
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
موسیقی
بندگی ہی سے تو ہے بندہ نوازی ان کی
بعض نادان یہ
بعض نادان یہ کہتے ہیں کہ سجدہ نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
موسیقی
عرش پہ خاک نشینوں کا بسیرا توبہ
جو نہ پوری ہو
جو نہ پوری ہو کبھی ایسی تمنا نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ کرو
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو
موسیقی
حسن کو تم نے خدا سمجھا ہے لیکن اے منیر
خود بنائے ہوئے
خود بنائے ہوئے معبود کی پوجا نہ کرو
خود بھی بِک جاو گے اک روز یہ سودا نہ کرو
تم کو شہرت ہو مبارک ہمیں رسوا نہ کرو

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists