Kishore Kumar Hits

Ahmed Rushdi - Tukra Ho Chand (from "Aisa Bhi Hota Hai") lyrics

Artist: Ahmed Rushdi

album: Let's Fall in Love


رخِ زیبا

ٹکڑا وہ چاند کا، رخِ زیبا کہیں جسے
ٹکڑا وہ چاند کا...
دیکھا ہے اُس کو...
دیکھا ہے اُس کو، حسنِ سراپا کہیں جسے
ٹکڑا وہ چاند کا، رخِ زیبا کہیں جسے
ٹکڑا وہ چاند کا...

دلدار و دل نواز و دل آرام و دلربا
ہو، دلدار و دل نواز و دل آرام و دلربا
ہو، دلکش ہے ہر نگاہ، دل آویز ہر ادا
محبوب وہ ہے، جانِ تمنا کہیں جسے
ٹکڑا وہ چاند کا...

خوش رُو و خوش جمال و خوش انداز و خوش نظر
ہو، خوش رُو و خوش جمال و خوش انداز و خوش نظر
ہو، ویسے تو ہیں جہاں میں ہزاروں حسیں، مگر
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے؟
ٹکڑا وہ چاند کا...
دیکھا ہے اُس کو...
دیکھا ہے اُس کو، حسنِ سراپا کہیں جسے
ٹکڑا وہ چاند کا، رخِ زیبا کہیں جسے
ٹکڑا وہ چاند کا...

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists