Kishore Kumar Hits

Ahmed Rushdi - Maalik Bana Hua Hai lyrics

Artist: Ahmed Rushdi

album: Aisa Bhi Hota Hai (Original Motion Picture Soundtrack)


ہم بھی بدھو، تم بھی بدھو
ارے، بدھو ہیں سب لوگ
سب میں کچھ کچھ ہوتا ہے
یہ بدھو پن کا روگ ہے

مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
نوکر جو بن گیا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

مسجد میں آدمی ہی نمازی بھی ہے یہاں
اور آدمی ہی اُن کی چراتے ہیں جوتیاں
کیا آدمی کا حال کروں تم سے میں بیاں
جو آدمی بھلا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
اور سب سے جو برا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
نوکر جو بن گیا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

وہ بھی تو آدمی ہے جو فاقوں سے ہے نڈھال
وہ بھی ہے آدمی جو سمیٹے ہوئے ہے مال
شکوہ یہ تیرے بندوں کو ہے تجھ سے، ذوالجلال
فٹ پاتھ پر پڑا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
محلوں میں سو رہا ہے سو ہے وہ بھی ادمی
ارے، مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
جو بھیک مانگتا ہے (تو)
جو بھیک دے رہا ہے (اچھا)
ٹھوکر لگا رہا ہے (توبہ)
ٹھوکر جو کھا رہا ہے
سو ہے وہ بھی ادمی
مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
پاکٹ جو مارتا ہے (تو)
اُس کو پکڑ رہا ہے (ارے)
رکشا میں جا رہا ہے (اچھا)
رکشا چلا رہا ہے
سو ہے وہ بھی ادمی
مالک بنا ہوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists