آئے موسم رنگیلے، سہانے آئے موسم رنگیلے، سہانے جیا ناہیں مانے تُو چُھٹّی لے کے آ جا، بالما، ہو ♪ جب بہتی ندیا شور کرے جب بہتی ندیا شور کرے میرا دل ملنے کو زور کرے میرا دل ملنے کو زور کرے یاد آئے... یاد آئے خوشی کے زمانے جیا ناہیں مانے تُو چُھٹّی لے کے آ جا، بالما، ہو ♪ جب آئیں پنچھی شام ڈھلے جب آئیں پنچھی شام ڈھلے میرے دل میں تیری یاد جلے میرے دل میں تیری یاد جلے کوئی گائے... کوئی گائے انوکھے ترانے جیا ناہیں مانے تُو چُھٹّی لے کے آ جا، بالما، ہو ♪ کہیں پھول کو بھنورا چوم گیا کہیں پھول کو بھنورا چوم گیا میرا دل مستی میں جھوم گیا میرا دل مستی میں جھوم گیا کوئی میری... کوئی میری لگی کو نہ جانے جیا ناہیں مانے تُو چُھٹّی لے کے آ جا، بالما، ہو