Kishore Kumar Hits

Mujeeb Alam - Voh Mere Samne lyrics

Artist: Mujeeb Alam

album: Best Of Mujeeb Alam


وہ مِرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں
وہ مِرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں
میرے ہر خواب کی تعبیر بنے بیٹھے ہیں
وہ مِرے سامنے...

چاند اِن آنکھوں کو دیکھے تو کنول بن جائے
رات اِن ہونٹوں کو...
رات اِن ہونٹوں کو چھو لے تو غزل بن جائے
اِن کی زلفوں کا حال مت پوچھو
مجھ سے میرا خیال مت پوچھو
یہ تو الجھی ہوئی زنجیر بنے بیٹھے ہیں
وہ مِرے سامنے...

دور جاتے ہیں تو آنکھوں کی چمک جاتی ہے
پاس آتے ہیں تو...
پاس آتے ہیں تو ہر سانس مہک جاتی ہے
دو گھڑی اِن کے پاس رہتے ہیں
ورنہ ہم تو اداس رہتے ہیں
دل کے حالات کی تقدیر بنے بیٹھے ہیں
وہ مِرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں
میرے ہر خواب کی تعبیر بنے بیٹھے ہیں
وہ مِرے سامنے...

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists