ہے بے قرار تمنا، ذرا ٹھہر جاؤ ہے بے قرار تمنا، ذرا ٹھہر جاؤ نظر میں بھر لو ں یہ جلوہ، ذرا ٹھہر جاؤ ہے بے قرار تمنا... ابھی تو دیکھا نہیں میں نے تم کو جی بھر کے ابھی تو دیکھا نہیں میں نے تم کو جی بھر کے ابھی نہ جاؤ میرے دل کو بے سکوں کر کے رہے نہ آنکھوں کو شکوہ، ذرا ٹھہر جاؤ ہے بے قرار تمنا، ذرا ٹھہر جاؤ ہے بے قرار تمنا... فلک سے چاند اتر آیا میری بانہوں میں فلک سے چاند اتر آیا میری بانہوں میں سمیٹ لینے دو یہ روشنی نگاہوں میں اے رنگ و نور کی دنیا، ذرا ٹھہر جاؤ ہے بے قرار تمنا، ذرا ٹھہر جاؤ نظر میں بھر لو ں یہ جلوہ، ذرا ٹھہر جاؤ ہے بے قرار تمنا...