Kishore Kumar Hits

Sibte Hassan - Beqadar - Original Soundtrack lyrics

Artist: Sibte Hassan

album: Beqadar (Original Soundtrack)


کوئی خواب جاگا رات بھر
اور سوئی نہ کبھی یہ آنکھ تر
ہم نے سب سہا جن کے لیے
وہی ہم سے ہو گئے ہیں بے خبر
ہاں، جیت کر بھی رہے ہم تو ہارے
اپنے در پہ رہے در بدر
بے قدر، ہاں، بے قدر
تُو بے قدر، ہاں، بے قدر
بے قدر، ہاں، بے قدر
تُو بے قدر، ہاں، بے قدر

اے زندگی، نہ تُو اور آزما
اور اِس دل کو نہ دے تُو سزا
اک تشنگی ہم کو مار گئی
جیتے جی زندگی ہار گئی
کانٹوں بھری تھی ہر راہ گزر
درد میں کاٹی ساری عمر
بے قدر، ہاں، بے قدر
تُو بے قدر، ہاں، بے قدر
بے قدر، ہاں، بے قدر
تُو بے قدر، ہاں، بے قدر

ہے چل رہا کب سے یہ سلسلہ
ملتی رہی اِس دل کو سزا
تم بھی سنو دل کے روگ کبھی
تنہا منائے ہیں سوگ سبھی
سب تھے بیگانے دیکھا جدھر
ہم کو رہی بس تیری فکر
بے قدر، ہاں، بے قدر
تُو بے قدر، ہاں، بے قدر
بے قدر، ہاں، بے قدر
تُو بے قدر، ہاں، بے قدر
بے قدر، ہاں، بے قدر
تُو بے قدر، ہاں، بے قدر

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists