Kishore Kumar Hits

Mir Hassan Mir - Acha Hua Sughra lyrics

Artist: Mir Hassan Mir

album: Shaam Ne Mar Diya


ھائے صغریٰ
جب اہلِ حرم آئے مدینے میں پلٹ کر
صغریٰ سے کہا ثانیِ زہرا نے لپٹ کر
اچھا ہوا صغریٰ
تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ
تو میرے ساتھ نہیں تھی
زینب کا تھا نوحہ
ہم لُٹ گئے صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
ہائے اس بات پہ کرتی ہوں ادا شکر کا سجدہ
ہم میں سے کسی کا تو سلامت رہا پردہ
ارے کس طرح بتاؤں تجھے دل پھٹتا ہے میرا
سادات کی غیرت کا تقاضہ نہیں صغریٰ
بس اتنا ہی کہتی ہوں ردا ابکہ چھنی تھی
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ اچھا ہوا صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
ہائےتو پوچھتی ہے سرخ ہے کیوں آپ کی چادر
آ تجھ کو بتاؤں میرے مظلوم کی دختر
جب خیمے میں شہ لائے تھے لاشِ علی اکبر
میں ایسے گری لاش کے پہلو میں ترپ کر
اکبر کے لہو سے یہ ردا سرخ ہوئی تھی
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ اچھا ہوا صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
ہائے کس طرح رہی ہو گی تو اس گھر میں اکیلی
احساس مجھے ہے تیرے اس درد کا بیٹی
لیکن تو ضعیفہ ہوئی فرقت میں پدر کی
تجھ کو تو خبر صرف شہادت کی ہے پہنچی
میں شہ کا گلا کٹتے ہوئے دیکھ رہی تھی
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ اچھا ہوا صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
ہائے کیا بغض ہے بابا سے مسلمانوں کو جانے
ارے پھر آئے تھے گھر فاطمہ زہرا کا جلانے
سب آ کے کھڑے ہو گئے بے کس کے سرہانے
ارے اس وقت ستم گاروں سے عابد کو بچانے
بیٹی پھپھی اماں تیری شعلوں پہ چلی تھی
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ اچھا ہوا صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
ہائے تنہائی میں لے جا کے کبھی پوچھنا ماں سے
کس طرح سے گزری تیری ماں بہنیں وہاں سے
باتیں جہاں سب کرتے ہیں پتھر کی زباں سے
ارے شب کو بھی گزرنا بڑا مشکل ہے جہاں سے
بے پردہ وہاں دن میں ہر اک بی بی کھڑی تھی
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ اچھا ہوا صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
ہائے ارے نانا کا مدینہ ہے نہیں خوف کسی کا
دل کھول کے رو کون تجھے مارے گا دُرّا
ارے لیکن کبھی بابا پہ جو روتی تھی سکینہ
شہ لی کبھی دُرّا کبھی کھاتی تھی طماچہ
ارے رونے پہ بھی معصوم کے پابندی لگی تھی
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ اچھا ہوا صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
ہائے اے میر تکلم وہ قیامت تھی قیامت
زینب نے سنائی جو سکینہ کی شہادت
ارے سادات پہ صغریٰ تھا عجب عالمِ غریب
زنداں کے اندھیرے میں بنائی گئی تربت
دم توڑتی بچی نے بھی یہ بات کہی تھی
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی
اچھا ہوا صغریٰ اچھا ہوا صغریٰ
اچھا ہوا صغریٰ تو میرے ساتھ نہیں تھی

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists