اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
دل اُس کی محبت میں گرفتار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
♪
وہ روپ کہ جس روپ سے کلیاں بھی لجائیں
وہ روپ، ہائے ہائے
وہ زلف کہ جس زلف سے شرمائیں گھٹائیں
مَے خانے نگاہوں کے، اداؤں کے ترانے
دے ڈالے مجھے اُس نے محبت کے خزانے
ہاں، ایسی ہی اک رات تھی...
ہاں، ایسی ہی اک رات تھی، ایسا ہی سماں تھا
یہ چاند بھی پورا تھا، زمانہ بھی جواں تھا
اک پیڑ کے سائے میں جب اقرار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
♪
کشمیر کی وادی کے وہ پر کیف نظارے
کشمیر، ہائے ہائے
لمحات محبت کے جہاں ہم نے گزارے
انگڑائیاں لے کر میری بانہوں کے سہارے
گلنار نظر آتی تھی وہ شرم کے مارے
یک طرفہ نہ تھے حسن و محبت کے اشارے
اُس نے بھی کئی بار میرے بال سنوارے
احساس کا، جذبات کا اظہار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
♪
کچھ روز کٹے یوں ہی، برا وقت جب آیا
کچھ روز، ہائے ہائے
کچھ روز کٹے یوں ہی، برا وقت جب آیا
اُس حسن کی دیوی نے بھی نظروں کو گرایا
غربت نے زمانے کی نگاہوں سے گرایا
آنچل میرے ہاتھوں سے محبت نے چھڑایا
اک رات کو اُس نے مجھے سوتا ہوا چھوڑا
چل دی وہ کہیں، پیار کو روتا ہوا چھوڑا
سویا ہوا میں نیند سے جاگا جو سویرے
وہ جب نہ ملی چھا گئے آنکھوں میں اندھیرے
تقدیر کسی کو بھی برے دن نہ دکھائے
ہوتے ہیں برے وقت میں اپنے بھی پرائے
کیا پیار بھی دولت کا طلب گار ہوا تھا؟
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
دل اُس کی محبت میں گرفتار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
دل اُس کی محبت میں گرفتار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
♪
وہ روپ کہ جس روپ سے کلیاں بھی لجائیں
وہ روپ، ہائے ہائے
وہ زلف کہ جس زلف سے شرمائیں گھٹائیں
مَے خانے نگاہوں کے، اداؤں کے ترانے
دے ڈالے مجھے اُس نے محبت کے خزانے
ہاں، ایسی ہی اک رات تھی...
ہاں، ایسی ہی اک رات تھی، ایسا ہی سماں تھا
یہ چاند بھی پورا تھا، زمانہ بھی جواں تھا
اک پیڑ کے سائے میں جب اقرار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
♪
کشمیر کی وادی کے وہ پر کیف نظارے
کشمیر، ہائے ہائے
لمحات محبت کے جہاں ہم نے گزارے
انگڑائیاں لے کر میری بانہوں کے سہارے
گلنار نظر آتی تھی وہ شرم کے مارے
یک طرفہ نہ تھے حسن و محبت کے اشارے
اُس نے بھی کئی بار میرے بال سنوارے
احساس کا، جذبات کا اظہار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
♪
کچھ روز کٹے یوں ہی، برا وقت جب آیا
کچھ روز، ہائے ہائے
کچھ روز کٹے یوں ہی، برا وقت جب آیا
اُس حسن کی دیوی نے بھی نظروں کو گرایا
غربت نے زمانے کی نگاہوں سے گرایا
آنچل میرے ہاتھوں سے محبت نے چھڑایا
اک رات کو اُس نے مجھے سوتا ہوا چھوڑا
چل دی وہ کہیں، پیار کو روتا ہوا چھوڑا
سویا ہوا میں نیند سے جاگا جو سویرے
وہ جب نہ ملی چھا گئے آنکھوں میں اندھیرے
تقدیر کسی کو بھی برے دن نہ دکھائے
ہوتے ہیں برے وقت میں اپنے بھی پرائے
کیا پیار بھی دولت کا طلب گار ہوا تھا؟
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
دل اُس کی محبت میں گرفتار ہوا تھا
اک حسن کی دیوی سے مجھے
پیار ہوا تھا، ہائے، پیار ہوا تھا
Other albums by the artist
Mohabbat (Original Motion Picture Soundtrack)
1972 · album
A Touch Of Class - Nisar Bazmi Instrumental
1977 · album
Sabaq (Original Motion Picture Soundtrack)
2022 · album
Ganwar (Original Motion Picture Soundtrack)
1975 · album
Aas Pass / Saima
2014 · album
Dushman (Pakistani Film Soundtrack)
2014 · EP
Haar Gaya Insaan (Pakistani Film Soundtrack)
2014 · album
Similar artists
Ahmed Malek
Artist
Elias Rahbani
Artist
Ahmed Rushdi
Artist
abstracts
Artist
Ananda Shankar
Artist
Sinn Sisamouth
Artist
Carol Kim
Artist
Ros Serey Sothea
Artist