Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Pyaar Ko Paon Ki Zanjeer lyrics

Artist: Nisar Bazmi

album: Ghar Pyara Ghar (Original Motion Picture Soundtrack)


پیار کو پاؤں کی زنجیر بنا لوں کیسے
پیار کو پاؤں کی زنجیر بنا لوں کیسے
اپنا دامن غمِ دنیا سی چھڑا لوں کیسے
پیار کو پاؤں کی زنجیر...

تُو بھی میرے لیے زنجیر ہی لے کر آیا
جیسا سوچا تھا تجھے ویسا نہ تجھ کو پایا
ظلم سے آنکھ ملائی ہے، جھکا لوں کیسے
پیار کو پاؤں کی زنجیر...

بند کمروں میں سلگتے ہیں ہزاروں آنچل
کتنی آنکھوں سے برستے ہیں غموں کے بادل
اپنی پلکوں پہ میں اشکوں کو سجا لوں کیسے
پیار کو پاؤں کی زنجیر...

میری محنت کو میرا جرم بتانے والو
صنفِ نازک مجھے کہہ کہہ کے مٹانے والو
اپنی منزل سے نگاہوں کو ہٹا لوں کیسے
پیار کو پاؤں کی زنجیر بنا لوں کیسے
پیار کو پاؤں کی زنجیر...

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists