Kishore Kumar Hits

Noorul Huda - Na Ho Araam Jis Beemar Ko lyrics

Artist: Noorul Huda

album: Naat Sharif

نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے
نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے
اُٹھا لے جائے تھوڑی خاک اُن کے آستانے سے
اُٹھا لے جائے تھوڑی خاک اُن کے آستانے سے
تمہارے در کے ٹکڑوں سے پڑا پلتا ہے اک عالم
تمہارے در کے ٹکڑوں سے پڑا پلتا ہے اک عالم
گزارا سب کا ہوتا ہے اسی محتاج خانے سے
گزارا سب کا ہوتا ہے اسی محتاج خانے سے
کوئی فردوس ہو یا خلد ہو، ہم کو غرض مطلب
کوئی فردوس ہو یا خلد ہو، ہم کو غرض مطلب
لگایا اب تو بستر آپﷺ ہی کے آستانے سے
لگایا اب تو بستر آپﷺ ہی کے آستانے سے
نہ کیوں اُن کی طرف اللہ سو سو پیار سے دیکھے
نہ کیوں اُن کی طرف اللہ سو سو پیار سے دیکھے
جو اپنی آنکھیں ملتے ہیں تمہارے آستانے سے
جو اپنی آنکھیں ملتے ہیں تمہارے آستانے سے
زمین تھوڑی سی دے دے بہر مدفن ان کے کوچے میں
زمین تھوڑی سی دے دے بہر مدفن ان کے کوچے میں
لگا دے میرے پیارے، میری مٹی بھی ٹھکانے سے
لگا دے میرے پیارے، میری مٹی بھی ٹھکانے سے
نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے
اُٹھا لے جائے تھوڑی خاک اُن کے آستانے سے

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists