ہم کو بلانا یا رسول اللہ ﷺ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ ﷺ کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بُلوائیں گے گے آقا ، مدینہ ہم بھی دیکھیں گے ادب سے ہاتـــھ بانـــدھے اُن کے روضہ پرکھڑے ہونگے سُنہری جالیوں کا یوں نظارا ، ہم بھی دیکھیں گے برستی گُنبدے خضراء سـے ٹکراتی ہوئیں بوندیں وہاں پر شان سے بارش برسنا ہم بھی دیکھیں گے درِ دولت ســے لوٹایا نہیں جاتا کوئی خالی وہاں خیرات کا بٹنا خدایا ہم بھی دیکھیں گے گزارے رات دن اپــنے اســـی اُمـــید پر ہــم نـــے کسی دن تو جمالِ روےَ زیبا ہم بھی دیکھیں گے دمِ رُخصت قدم من بھر کے ہیں محسوس کرتے ہیں کســے ہے جا کے لوٹانے کا یارا ہم بھی دیـــکھیں گـــے پہنچ جائیں گے جس دن اجاگر ان کے قدموں میں کسے کہتے ہیں جنّت کا نظارہ ہم بھی دیکھیں گے