Kishore Kumar Hits

Khwaja Khurshid Anwar - Jis Din Se Piya Dil Le Gaye lyrics

Artist: Khwaja Khurshid Anwar

album: Melodies Of Khwaja Khurshid Anwar Vol -1


جس دن سے پیا دل لے گئے، دکھ دے گئے
اس دن سے گھڑی پل، ہائے، چین نہیں آئے
گھٹتی نہیں دل کی دوریاں، مجبوریا
میرا تم بن جی گھبرائے، چین نہیں آئے

جب چہکیں پنچھی شام کے
رہ جاؤں میں دل کو تھام کے
کروں بین تمھارے نام کے
آنسو اب کس کام کے
جب چہکیں پنچھی شام کے
رہ جاؤں میں دل کو تھام کے
کروں بین تمھارے نام کے
آنسو اب کس کام کے
لوٹا ہے تمھارے پیار نے، اقرار نے
بیٹھی ہوں میں آس لگائے، چین نہیں آئے
جس دن سے پیا دل لے گئے، دکھ دے گئے
اس دن سے گھڑی پل، ہائے، چین نہیں آئے

آرام نہیں میرے بھاگ میں
میں تو کھو گئی غم کے راگ میں
دل جلتے جلتے جل گیا
پیار کی ٹھنڈی آگ میں
آرام نہیں میرے بھاگ میں
میں تو کھو گئی غم کے راگ میں
دل جلتے جلتے جل گیا
پیار کی ٹھنڈی آگ میں
جب یاد تمھاری آ گئی، تڑپا گئی
میرے دکھیا نین بھر آئے، چین نہیں آئے
جس دن سے پیا دل لے گئے، دکھ دے گئے
اس دن سے گھڑی پل، ہائے، چین نہیں آئے

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists