Kishore Kumar Hits

Khwaja Khurshid Anwar - Mere Piya Ko Dhoond Ke lyrics

Artist: Khwaja Khurshid Anwar

album: Immortal Melodies Of Khwaja Khurshid Anwar Vol -4


آؤ، سکھی، اس دکھیا من کی آ کر دھیر بندھاؤ ری
جانے پیا کس دیس سدھارے، ان کا کھوج لگاؤ ری
میرے پیا کو ڈھونڈ کے لاؤ، سکھی
کوئی پیا کو ڈھونڈ کے لاؤ، سکھی
جانے کہاں وہ کھو گئے
ہاں، کس بیرن کے ہو گئے
پل بھر پی کا مکھڑا دیکھا
کالی رین ہوئی اجیاری
چھب دکھلا کے ڈوبا چندا
ونتی کر کر ہاری
رے، کوئی ان کی سورتیا دکھاؤ، سکھی
میرے پیا کو ڈھونڈ کے لاؤ، سکھی
جانے کہاں وہ کھو گئے
ہاں، کس بیرن کے ہو گئے
چھائی چاروں اور اداسی
منوا پل پل انھیں پکارے
برہا اگن میں جل مرنے کو
سیّاں چھوڑ سدھارے
رے، کوئی ان کو منا کر لاؤ، سکھی
میرے پیا کو ڈھونڈ کے لاؤ، سکھی
جانے کہاں وہ کھو گئے
ہاں، کس بیرن کے ہو گئے

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists