Kishore Kumar Hits

Zeb Bangash - Wehem - Original Soundtrack lyrics

Artist: Zeb Bangash

album: Wehem (Original Soundtrack)


جس کو ڈھونڈوں میں سجتے سنورتے، ملے گا اپنا وہ
جس کو چاہوں چمکتے دمکتے، سمے کا سپنا وہ
ساتھ لے جائے گی روشنی کہیں مجھے
اپنے ہونے کا ہے اِس قدر یقیں مجھے
جو میں نے ہے جانا
خوشی اک بہانہ اور غم کا نگر
بنا جو افسانہ
اُسی کو ہے مانا بس ساری عمر
رہا یہ وہم (وہم)
او، رہا یہ وہم (وہم)

اگر ہے اندھیرا تو آگے سویرا نظر آئے گا
ہمیشہ یہ آس رہے گی کہ رستہ نظر آئے گا
دھوپ کی کھڑکیاں کُھلتی ہی جائیں گی
جو ہے پرچھائیاں وہ قریب آئیں گی
جو میں نے ہے جانا
خوشی اک بہانہ اور غم کا نگر
بنا جو افسانہ
اُسی کو ہے مانا بس ساری عمر
رہا یہ وہم (وہم)
او، رہا یہ وہم (وہم)

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists