Kishore Kumar Hits

Shuja Haider - Mere Maula lyrics

Artist: Shuja Haider

album: Mere Maula


ڈھونڈتی ہیں خاموشی اب شور و غل
رونقیں پہلے جیسی نا رہیں
میرے کچھ یار تھے ملتا تھا جن سے روز
بہانے سے کیا کرتا تھا ہلکا بوجھ
جو میرے رو بہ رو تھے یار سارے ہو گئے ہیں دور
میرے مولا تو ہم پر کر کرم اپنا
میرے مولا تو روشن یہ دیا رکھنا

جان من جاں سے گیا ہے بے سبب (بے سبب)
جانے مولا کیا ہے قاتل کی طلب
تیری اس الوداع کا جب سہے انداز
کیوں ایسے بن بتائے چل دیا تو یار؟
تو میرے رو بہ رو تھا کل اچانک، اب کہاں ہے تو؟
میرے مولا تو ہم پر کر کرم اپنا (کرم اپنا)
میرے مولا تو روشن یہ دیا رکھنا
(تیرے در پہ آ گیا ہوں میں)
(تیرے سوا تھا نہیں)
(ان مشکلوں کے سیلاب سے)
(بھیگی ہوئی ہے زندگی)
یا رحیم
یا کریم
یا رحیم
مسکراتے جھلملاتے چہرے گم سم ہو گئے
اور کتنا دل سہے؟ لوگ اتنے کھو دئے
رات اندھیری ہے آخر صبح تو پھر آئے گی
روشنی سے لدی ہوئی کرنیں تو واپس آئیں گی
روشنی سے لدی ہوئی کرنیں تو واپس آئیں گی
میری امید کا بس تو کنارہ ہے
میرے حاجت روا تجھ کو پکارا ہے
رہے سلامت ساری یہ دنیا ہے دعا مولا
میرے مولا تو ان پر کر کرم اپنا (تیرے در پہ آ گیا ہوں میں، تیرے سوا تھا نہیں)
میرے مولا تو روشن یہ دیا رکھنا (ان مشکلوں کے سیلاب سے، بھیگی ہوئی ہے زندگی)
میرے مولا تو ان پر کر کرم اپنا (تیرے در پہ آ گیا ہوں میں، تیرے سوا تھا نہیں)
میرے مولا تو ان پر کر کرم اپنا (ان مشکلوں کے سیلاب سے، بھیگی ہوئی ہے زندگی)
ڈھونڈتی ہیں خاموشی اب شور و غل

Поcмотреть все песни артиста

Other albums by the artist

Similar artists